عمران خان کے خلاف دورانِ عدت نکاح اور توشہ خانہ کیسز کی سماعت ملتوی

ہفتہ 8 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان اہلیہ بشرٰی بی بی کے خلاف دائر پرائیوٹ شکایت پر سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔

عمران خان اور بشرٰی بی بی پر عدت کے دوران نکاح کے الزام کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نصرمِن اللّٰہ نے کی۔

مرکزی گواہ مفتی سعید احمد خان کی عمرہ پر روانگی کے باعث  آج ان کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گواہ مفتی سعید احمد عمرے پر گئے ہیں، عدالت آئندہ کی کوئی تاریخ مقرر کردے۔

واضح رہے کہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدت کے دوران نکاح کرنے پر عمران اور بشریٰ بی بی کے خلاف سیکشن 496 کے تحت کارروائی کی جائے۔

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ کیس کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے کسی سینیئر وکیل سمیت عمران خان کو نوٹس کی تعمیل نہیں ہوئی ہے۔

پولیس کی جانب سے تاحال نوٹس کی تعمیل کی رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی جا سکی یہی وجہ تھی کہ ایڈیشنل سیشن جج نے تعمیلی نوٹس کی رپورٹ جمع ہونے تک توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ کیا تھا۔

عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟