کالعدم بی ایل اے اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں، عظمیٰ بخاری

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کل ریاست کے خلاف اعلان جنگ کیا اور اپنے عمل سے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک دہشتگرد جماعت ہے، کالعدم بی ایل اے اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں جنگی ماحول سے وفاق کو نقصان ہوگا، عظمیٰ بخاری

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈہ ملک میں فساد برپا کرنا ہے، پی ٹی آئی کا گانا ہے کہ ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان، آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ کپتان پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور دوسرے ملکوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے خلاف ڈٹ کے کھڑا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بھارتی وزیرخارجہ کو اپنے احتجاج میں خطاب کرنے کی دعوت دی، تحریک فساد نے کل ریاست کے خلاف اعلان جنگ کیا، بھارتی وزیرخارجہ کو اپنے ایجنڈے کو سپورٹ کرنے کو کہا گیا، پی ٹی آئی کا کام صرف ملک میں فساد اور فتنہ پھیلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے لاؤلشکر کے ساتھ انقلاب لانے کی کوشش کی، عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ کپتان ملک میں کم ہوتی مہنگائی کے خلاف ڈٹ کے کھڑا ہے۔ ’میں ہمیشہ کہتی رہی ہوں کہ پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے جو وہ سچ ثابت کرتے رہے ہیں کہ جو میں کہہ رہی ہوں وہ غلط نہیں درست ہوتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اب جب ملک میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس ہونے جارہی ہے، عالمی وفود آ رہے ہیں تو تحریک فساد نے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی نے غزہ کانفرنس میں شرکت نہیں کی، انہوں نے بھارتی وزیرخارجہ کو احتجاج میں بلایا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال بھی نامعلوم جگہ سے آئی ہے، پی ٹی آئی نے اپنے لوگوں کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے،پی ٹی آئی کے ایم این ایز بھی ملک میں فساد کے حق میں نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp