علی امین گنڈاپور نے لاؤلشکر کے ساتھ انقلاب لانے کی کوشش کی، عظمیٰ بخاری

اتوار 29 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے کی آڑ میں فساد اور تماشا نہیں لگانے دیں گے۔ پنجاب میں بدمعاشی، غنڈا گردی اور دہشتگردی کی اجازت نہیں۔ اگر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور نے کل لاؤ لشکر کے ساتھ انقلاب لانے کی کوشش کی، ان کی نجی فورس نے کانچ کے ٹکڑے مارے جس سے 25 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حالات خرابی کی ذمہ داری علی امین گنڈاپور پر عائد ہوگی۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی کوبھی احتجاج کے نام پر سڑکیں اور چوراہے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مزید پڑھیں:کوئی گولی چلائے گا تو گولی کھائے گا، انقلاب کا اعلان کرتا ہوں، علی امین گنڈا پور

انہوں نے کہا کہ پنجاب لاوراث نہیں، مریم نواز کو رِٹ برقرار رکھنی آتی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی چاہتا ہے کہ پنجابی اور پختون آپس میں لڑیں۔ علی امین گنڈا پور 7گھنٹے تک نواز شریف کی بنائی موٹروے پر سفر کرتے رہے۔ جو پنجاب میں آکر قانون ہاتھ میں لے گا ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں کیوں پیٹرول جلا کر پنجاب آتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے کاہنہ میں بھی غنڈا گردی کی کوشش کی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قاسم سوری، اسدقیصر اور دیگر کل سوشل میڈیا پر انقلاب لا رہے تھے۔ خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیاں 25 سے کم کرکے 12 کر دی گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 727 آسامیاں خالی ہیں۔ پنجاب میں نئے سکول بنائے جارہے ہیں بھرتیاں ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:فسادی گروپ کے ساتھ تو موئے موئے ہوگیا، عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ گنڈاپور پر وار

وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے جعلی قسم کا ویڈیو بیان جاری کیا، پنجاب نے پی ٹی آئی کو ہر ایونٹ میں مسترد کردیا۔ کل پنجاب بھر میں راولپنڈی کے لیے کوئی موومنٹ نظر نہیں آئی۔ فتنہ پربا کرنے والوں کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہورہی یہ اس سے جلتے ہیں۔ پنجاب میں علی امین گنڈا پور کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی۔ کوئی غنڈہ گردی کرے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل بلوچستان میں بہت افسوسناک واقعہ پیش آیا، دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔ بلوچستان اور پنجاب کے شہریوں کو آپس میں لڑانے کی سازش ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

اسحاق ڈار کی آسٹریلین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟