عمران خان جیل میں کس حال میں ہیں؟ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بتا دیا۔
اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دستیاب سہولیات واپس لینے سے متعلق خبریں سامنے آنے پر جیل ذرائع نے وضاحت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان جیل میں کان کے انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں، بیرسٹر سیف
میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کی بجلی منقطع کرنے اور انہیں دستیاب سہولیات واپس سے لیے جانے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات دستیاب ہیں۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا معمول کا طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عمران خان کے مطالعے کے لیے انہیں 2 انگریزی روزنامے دیے جاتے ہیں، جب کہ ان کے سیل میں بجلی کی فراہمی بدستور جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قید بامشقت،عمران خان جیل میں کیا ڈیوٹی سرانجام دیں گے؟
جیل ذرائع کا بانی پی ٹی آئی کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں علیحدہ کچن دستیاب ہے، جب کہ انہیں 2 مشقتی (خدمتگار) مختلف شفٹوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 18 اکتوبر تک جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی ہے، جب کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث جیل کی سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔