جدت کتابوں کو دکانوں سے سڑک پر لے آئی

اتوار 13 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

21ویں صدی میں دنیا جدت کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ ہر شعبہ زندگی میں ٹیکنالوجی کا اہم عمل دخل ہے، لیکن ٹیکنالوجی میں جدت نے کتاب کی اہمیت کو  کم کر دیا ہے۔ دنیا بھر کے علوم اب بس ایک کلک کی دوری پر ہیں۔ ایسے میں کتاب پڑھنے والے لوگوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کمی ہوتی جارہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں:بلوچستان میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

کوئٹہ میں کتاب کی طلب میں کمی نے ایک ایسے کتاب فروش کو متاثر کیا ہے، جو 90 کی دہائی میں کتابوں کی دکان چلاتا تھا لیکن کتاب بینی میں کمی نے اسے دکان ختم کرکے فٹ پاتھ پر کتابوں فروخت کرنے پر مجبور کردیا۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے روز الدین غزنوی نے بتایا کہ میں 1995 سے کتابیں فروخت کرنے کے کام سے منسلک ہوں۔ میری کلیکشن میں 25 ہزار سے زائد کتب موجود ہیں، لیکن ان کو خریدنے والے لوگ کم ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 3 سال سے سڑک کنارے فٹ پاتھ پر کتابیں فروخت کر رہا ہوں۔ پہلے جناح روڈ پر واقع میری دکان کا کرایہ 8 ہزار تھا, جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ 60 ہزار تک جا پہنچا، ایسے میں کتاب فروخت کرکے اخراجات پورے نہیں ہو رہے تھے۔

یہ بھی دیکھیں:کوئٹہ کے کمبلوں کی خاص بات کیا ہے؟

روز الدین نے بتایا کہ موبائل فون اور ٹیکنالوجی میں جدت نے کتاب بینی کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے کتاب کی فروخت کم سے کم تر ہوتی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

امریکا، ایران کشیدگی میں پاکستان نے وہ کر دکھایا جو بڑی عالمی طاقتیں نہ کر سکیں، ساؤتھ ایشین وائسز

حماس کا غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے آمادگی کا اعلان

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر