فیس بک کے ذریعے جوڑے کو شادی کی گمشدہ ویڈیو 57 سال بعد مل گئی

اتوار 13 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلین شادی شدہ جوڑے کو فیس بک پوسٹ کے ذریعے اپنی 57سال پہلے گم ہونے والی شادی کی ویڈیو مل گئی۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ شادی کی ویڈیو صرف ایک بار دیکھی تھی، کرائے پر پروجیکٹر لایا جب واپس کیا تو ویڈیو ریلز اسی میں رہ گئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر ابرڈین سے تعلق رکھنے والے ٹیری چین نے بتایا کہ ان کے پاس سپر 8 فلموں کا ایک بڑا کلیکشن موجود ہے جو انہوں نے خود فلمایا ہے لیکن رواں برس اپریل میں انہوں نے جب اپنے کلیکشن کو ڈی وی ڈی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تو انہیں 2ایسے لوگوں کی شادی کی ویڈیو کی ریلز ملیں جن کو وہ جانتے نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: اڑان بھرنے کے کئی سال بعد لینڈ کرنے والے ہوائی جہاز، اصل ماجرا

ٹیری چین نے اس فلم سے ایک تصویر لی اور لوکل فیس بک گروپ میں پوسٹ کردی، 6ماہ تک جوڑے کے متعلق کچھ معلومات نہیں مل سکیں۔ تاہم، انہوں نے ریلز کو اپنے پاس محفوظ رکھا، حال ہی میں یہ تصویر متعلقہ جوڑے تک پہنچ گئی اور اس طرح فیس بک کے ذریعے ان کو گمشدہ ریلز مل گئیں۔

واقع کچھ یوں پیش آیا کہ جب یہ تصویر ابرڈین کے میسٹرک ایریا کے مقامی افراد کے گروپ میں شیئر کی گئی جہاں اس پر آئلین ٹرنبُل کی نظر پڑی۔ 77سالہ آئلین (جو اب آسٹریلیا کے شہر برسبین میں رہتی ہیں) کا کہنا تھا کہ انہیں اس گروپ کا ممبر بنے 5منٹ ہی ہوئے تھے کہ ان کے سامنے اپنی ہی شادی کی تصویر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پچھلے جنم میں لیڈی ڈیانا تھا، آسٹریلوی بچے کا حیرت انگیز دعویٰ

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ فیس بک استعمال کر رہی تھیں جب ان کے سامنے یہ شادی کی تصویر آئی، ان کے خاوند وہیں بیٹھے تھے وہ ان کی جانب مُڑیں اور کہا کہ یہ ان کی شادی کی تصویر ہے۔

خیال رہے دونوں آئلین اور ان کے شوہر 1967میں اسکاٹ لینڈ میں ابرڈین میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور بعد ازاں آسٹریلیا کے شہر برسبین منتقل ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم