پاکستان آرمی نے کیمبرین پیٹرول مشق 2024 میں طلائی تمغہ جیت لیا، آئی ایس پی آر

اتوار 13 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان آرمی کی ٹیم نے ویلز، برطانیہ میں 4 سے 13 اکتوبر 2024 تک جاری رہنے والی کیمبرین پیٹرول مشق 2024 میں شاندار کارکردگی کی بدولت طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امسال ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول نے اپنے 65ویں سال کا جشن بھی منایا۔ یہ ایکسرسائز اپنے کڑے پیشہ ورانہ معیارات کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے آئی پیٹرولز ٹیمز کو دشوار گزار علاقے میں 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔ 42 ممالک سے 128 ٹیموں نے ایکسرسائز میں حصہ لیا۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقاتِ عامہ نے بتایا کہ پاکستان آرمی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت پاکستان آرمی کی ٹیم کو طلائی تمغے سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز پورے ملک اور پاکستان آرمی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ پاکستان آرمی ہمیشہ ملک کا جھنڈا بلند رکھتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp