انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، اسکواڈ میں سے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آؤٹ کردیا گیا، جبکہ 6نئے کھلاڑیوں کی شمولیت ہوئی ہے۔
Pakistan name squad for 2nd and 3rd England Tests
Details here ➡️ https://t.co/vWp6IJeDkj#PAKvENG | #TestAtHome
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 13, 2024
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں سرفراز احمد کو آؤٹ کردیا گیا۔ ابرار احمد بیمار ہونے کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کو ڈراپ کرنے پر فخر زمان کا شدید ردِ عمل؟
پی سی بی نے 6نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے، نئے 16رکنی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، عامرجمال، محمد ہریرہ، محمدرضوان، نعمان علی اور صائم ایوب قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ حسیب اللہ، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی اور ساجد خان بھی قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔ سلمان علی آغا، نعمان علی اور زاہد محمود بھی اسکواڈ کاحصہ ہیں۔
چاروں بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کے بعد حسیب اللہ، مہران ممتاز، کامران غلام، فاسٹ بولر محمد علی، اور آف اسپنر ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کا اجلاس، چیئرمین پی سی بی نے کیا ہدایات دیں؟
نعمان علی اور زاہد محمود جو کہ ابتدائی طور پر اصل اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن بعد میں انہیں ریلیز کردیا گیا تھا انہیں بھی 16 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں ہی 15اکتوبر سے کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرا ٹسیٹ راولپنڈی میں ہوگا۔ انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔