پاکستان کی معیشت مثبت گامزن سمت ہو چکی، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا، وزیر خزانہ

اتوار 13 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے فیز 2 کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، چین پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف

اتوار کوچیمبر آف کامرس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ چین کی ترقی دنیا کے لیے مثالی ہے، چین پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری قابل تحسین ہے، چین نے صرف بجلی کے شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرنے جا رہےہیں، پاک چین قیادت سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، پچھلے چند ماہ میں پاکستانی کرنسی میں استحکام آیا ہے، ملکی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp