ایس سی او کانفرنس کے انعقاد پر کتنے کروڑ خرچ ہوئے؟
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ’شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس‘ منعقد ہوگا، جس میں 7 ممالک کے وزرائے اعظم، بھارتی وزیر خارجہ اور مختلف ممالک کے سربراہان نے شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تزئین و آرائش کا کام کیا گیا ہے۔ شہر کو لائٹس اور دیگر ڈیکوریشن سے سجایا گیا ہے، سڑکوں کی مرمت کی گئی ہے، اور ہر چوک چوراہے سمیت پورے شہر کو ایسا سجایا گیا ہے کہ جیسے کوئی بڑا میلہ ہو۔
یہ بھی پڑھیںایس سی او سمٹ: اسلام آباد پولیس نے جامع اور مربوط سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا
وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ اس کانفرنس کے لیے شہر کی تزئین و آرائش پر کتنے کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں، سڑکوں کی مرمت پر کتنا خرچ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ مہمانوں کی آمد و رفت کے لیے کتنا پیٹرول مختص کیا گیا ہے؟
ایس سی او کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد کی تزئین و آرائش کا کام سی ڈی اے کر رہا ہے۔ سی ڈی اے نے شہر کی شاہراہوں اور شاہراہ دستور پر واقع بڑی عمارتوں کے چراغاں کرنے اور لائٹس لگانے کا ٹھیکا رشید لائٹ کمپنی کو دیا ہے۔
اس کمپنی کے مالک نے وی نیوز کو بتایا کہ شہر بھر میں کی گئی ڈیکوریشن 16 اکتوبر کی رات تک کے لیے ہے، اور اس تمام لائٹنگ کے لیے تار، بجلی سب ان کی کمپنی نے ہی لگائی ہے۔ اس تمام کام کا انہوں نے سی ڈی اے سے 40 کروڑ روپے وصول کرنا ہے۔ یعنی شہر بھر میں جو چراغاں کیا ہے وہ سب 40 کروڑ کے عوض کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایس سی او اجلاس، سفارتکاروں کو ڈپلومیٹک انکلیو میں رہنے کی ہدایت
ایس سی او کانفرنس سے قبل سی ڈی اے نے وی آئی پیز کے استعمال ہونے ان تمام شاہراہوں کی پھر سے مرمت کی ہے اور مختلف مقامات پر دوبارہ کارپٹنگ بھی کی ہے اس کے علاوہ کیٹ آئیز بھی لگائی گئی ہیں۔ سڑکوں پر نشان بھی لگائے گئے ہیں جبکہ روڈ ڈیوائڈر اور سائیڈ لائن پر بھی نیا رنگ دیا گیا ہے، جس سے شاہرائیں بہت زیادہ خوبصورت ہو گئی ہیں۔ سی ڈی اے کے ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ اس تمام مرمت، کارپیٹنگ، کیٹ آئیز اور لین مارکنگ کا ابھی تک مکمل بل تو نہیں ہوا، لیکن ایک محتاط اندازے کے مطابق اس پر 30 سے 32 کروڑ روپے کا خرچ ہوا ہے۔
ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے سربراہان آ رہے ہیں، وی آئی پی کی موومنٹ کے لیے بڑے بڑے اسکاٹ چلیں گے جس میں مختلف گاڑیاں شامل ہوں گی۔ ان گاڑیوں میں پیٹرول کے لیے اسلام اباد کے شاہراہِ دستور پر واقع پاکستان اسٹیٹ آئل پی ایس او کے پیٹرول پمپ سے معاہدہ کیا گیا ہے اور 60 ہزار لیٹر پیٹرول تک کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ پی ایس او کے ساتھ 261 روپے والا ہائی اکٹین کا معاہدہ کیا گیا ہے جس کے مطابق کانفرنس میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کے لیے ایک کروڑ 56 لاکھ 60 ہزار روپے کا خرچ کا بجٹ رکھا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تازہ ترین
عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار
کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ
بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل
اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب
وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل
ویڈیو
گوجرانوالہ میں مٹکا دال چاول کی پذیرائی کیوں؟
دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، شہری پریشان
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کے سومنات پر چوتھا حملہ ہوگا، ملک احمد خان
کالم / تجزیہ
اس انٹیلی جنس آپریشن کی ڈرامائی داستان جس نے لبنان میں قیامت ڈھا دی
کیا ہم کوئی غلام ہیں؟
پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے