ایس سی او اجلاس، سفارتکاروں کو ڈپلومیٹک انکلیو میں رہنے کی ہدایت

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دفتر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران غیر ملکی سفارتکاروں کو نقل وحرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

دفتر خارجہ نے غیر ملکی سفارتکاروں کو خط کے ذریعے ہدایت کہ ہے کہ وہ اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران اپنی سرگرمیوں کو ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو تک محدود رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس: وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کا دورہ، تزئین و آرائش کا جائزہ

خط میں غیر ملکی سفارتکاروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ایس سی او اجلاس کے دوران غیر ملکی سفارتی مشنز ٹریفک پولیس کے جاری ٹریفک پلان کو فالو کریں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایس سی او اجلاس: میٹرو بس سروسز کب سے اور کتنے روز کے لیے بند رہیں گی؟

واضح رہے کہ پاکستان رواں برس شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی میزبانی کررہا ہے، جو 15 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایس سی او کانفرنس کو ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کی میزبانی کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم