شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: روس اور چین سمیت بھارتی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اتوار 13 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 23 ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ جب 15 تا 16 اکتوبر جاری رہنے والے اس غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے بیرونی وفود کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایس سی او سمٹ: اسلام آباد پولیس نے جامع اور مربوط سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا

اس وقت تک انڈیا سمیت چین، روس اور چین سمیت دیگر رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

بھارتی وفد

پاکستان پہنچنے والا بھارتی وفد 4 ارکین پر مشتمل ہے، بھارتی وفد میں ایم آنند پرکاش، پرویر سنگھ، رشبھ دیو اور دیبراتا شامل ہیں۔

روسی وفد

اس غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والا وفد 76 اراکین پر مشتمل ہے۔جب کہ روسی فیڈریشن کے وزیراعظم میخائل مشسٹن کی 14 اکتوبر کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

چینی وفد

چین کا 15 رکنی وفد بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں موجود ہے۔ جبکہ چینی وزیر اعظم لی کیانگ کل 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ اس کے علاوہ اس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایس سی او اجلاس، سفارتکاروں کو ڈپلومیٹک انکلیو میں رہنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کونسل آف ہیڈز کے چیئرمین کی حیثیت سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا قیام 2001 میں عمل میں آیا اور اس کے 9 رکن ممالک ہیں جن میں چین، روس، بیلاروس، کرغزستان، قازقستان اور ازبکستان شامل ہیں جبکہ پاکستان، بھارت اور ایران نے 2017 میں تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔

 سخت حفاظتی اقدامات

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی تیاری کے لیے پاکستانی حکومت نے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں اور ایونٹ کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے فوجی دستوں کے ساتھ ہزاروں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔

3 روزہ تعطیل

وفاقی حکومت نے سکیورٹی انتظامات کو موثر بنانے کے لیے اسلام آباد میں 15 تا 17 اکتوبر تک 3 روزہ تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ اجلاس کے موقع پر شہر میں مختلف شاہراہوں کو بھی عام ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ