پی ٹی آئی نے کل احتجاج کیا تو ریاست وہی سلوک کرے گی جو فتنہ کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے، احسن اقبال

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بلیک میلنگ کے ذریعے اپنی بات منوانا چاہتی ہے، لیکن اگر کل کسی نے تخریب کاری کی کوشش کی تو ریاست وہی سلوک کرے گی جو فتنہ کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست کی اپنی ایک رٹ ہوتی ہے جس سے دستبردار نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں ڈی چوک احتجاج ہوگا یا نہیں؟ پی ٹی آئی میں مختلف آرا کے باعث حتمی فیصلہ نہ ہوسکا

احسن اقبال نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں ایس سی او کانفرنس ہورہی ہے جو ملک لیے انتہائی اہم ہے، لیکن اس موقع پر ایک جماعت کا طرز عمل نامناسب ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہاکہ آج اگر ہم بلیک میلنگ میں آگئے تو کل کوئی بھی جتھہ اٹھ کھڑا ہوگا اور کہے گا کہ میں فلاں ایونٹ نہیں ہونے دوں گا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے کوئی تشویشناک بات نہیں، میں خود جیل میں رہا ہوں جہاں روزانہ جیل کے ڈاکٹرز آتے ہیں اور معائنہ کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ جب 2014 میں چین کے صدر پاکستان آرہے تھے تو تب بھی اس پارٹی نے ایسا ہی کیا تھا، اور اب ایک بار پھر جب عالمی کانفرنس ہونے جارہی ہے تو احتجاج کی کال دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت نے ڈاکٹرز کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی اجازت دیدی

احسن اقبال نے کہاکہ آئینی ترمیم کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا، ہمارے پاس پہلے بھی نمبر پورے تھے اور اب بھی پورے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم