ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ کے لیے ہفتے میں کتنے گھنٹے ورزش کرنا ضروری ہے؟

منگل 15 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہائی بلڈ پریشر ایک سنجیدہ طبی مسئلہ ہے۔ اسے ’خاموش قاتل‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ہائی بلڈ پریشر کا شکار افراد کو اکثر اس بات کا علم ہی نہیں ہوتا کہ انہیں یہ مرض لاحق ہے۔ ہائی بلڈ پریشر سے امراض قلب، دل کے دورے اور فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر ایک عام مسئلہ ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں افراد ہائی بلڈ پریشر کے مسئلے کا شکار ہیں۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے ورزش کرکے ہائی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنا ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے سے ’ رحم‘ کے فائبرائیڈز کو روکا جاسکتا ہے

امریکی ماہرین کی حالیہ ریسرچ کے مطابق، ہائی بلڈ پریشر کے مسئلے کو قابو میں رکھنے کے لیے ہفتے میں کم از کم 5 گھنٹے کی معتدل جسمانی سرگرمی یا ورزش ضروری ہے۔ اگر یہ ورزش نوجوانی کی عمر سے جاری رکھی جائے تو ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ ممکن ہے۔

ریسرچ کے مطابق، جو لوگ نوجوانی سے ہفتے میں 5 گھنٹے ورزش کرنے کی عادت برقرار رکھتے ہیں انہیں ادھیڑ عمری میں ہائی بلڈ پریشر کا شکار لوگوں کے لیے تجویز کردہ ورزش کے زیادہ اوقات پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔

یہ بھی پڑھیں: پیشہ وارانہ زندگی میں امتیازی سلوک بلڈ پریشر بڑھنے کی بڑی وجہ ،نئی تحقیق

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر انسان 60 سال کی عمر تک ہفتے میں کم از کم 5 گھنٹے ورزش کی عادت برقرار رکھتا ہے تو وہ خود کو ہائی بلڈ پریشر یا ہائپر ٹینشن سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ورزش کو معمول بنانے سے صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے جسمانی وزن کو مستحکم رکھنا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کا امریکی سفارتخانے کا دورہ، اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال

مودی، شیخ رشید کے نقش قدم پر، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک

ریپبلکن سینیٹر کی جانب سے صدر ٹرمپ کی پوپ لیو کیخلاف ‘مذہبی جنگ’ پر کڑی تنقید

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ میں 3,300 پوائنٹس گر گیا

ویڈیو

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی