لاہور ہائیکورٹ نے جنسی زیادتی کے مقدمات میں سیمپل کی حفاظت پر رپورٹ طلب کرلی

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنسی زیادتی کیس میں نمونے لینے کے  طریقہ کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کے بعد پروسیکیوٹر جنرل پنجاب کو اس معاملہ پر 10 روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مبینہ زیادتی کے حالیہ واقعہ پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کو کیوں نہیں روکا گیا، انہوں نے ان تمام ویڈیوز طور پر سوشل میڈیا سے ہٹانے کی ہدایت کی تاکہ لڑکیوں کا مستقبل برباد نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:طالبہ سے مبینہ جنسی زیادتی: لاہور سمیت دیگر شہروں میں احتجاج، پنجاب اسمبلی میں بھی ہنگامہ

لاہور پولیس پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس عالیہ نیلم  کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب پولیس اور سی سی پی او نے کیوں نوٹس نہیں لیا، لڑکی کی ویڈیو پھیلائی جا رہی ہیں اسے روکا کیوں نہیں گیا، آئی جی پنجاب اس ضمن میں مکمل رپورٹ پیش کریں۔

لاہور ہائیکورٹ نے پروسیکیوٹر جنرل سے پنجاب بھر میں جنسی زیادتی کے مقدمات میں سیمپل محفوظ کرنے کے لیے ایس او پیز پر رپورٹ طلب کرلی ہے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جنسی زیادتی کے مقدمہ میں اگر متاثرہ خاتون منحرف ہوجائے تو سرکاری وکیل کی کیا ڈیوٹی ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور: نجی کالج کی طالبہ سے متعلق من گھڑت ویڈیو کیخلاف مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج

پروسیکیوٹر جنرل فرہاد شاہ نے عدالت کو بتایا کہ یہاں پر عورت کو دباؤ ڈال کر منحرف کرایا جاتا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے بھر میں صنفی بنیادوں پر تشدد کی مانیٹرنگ کے لیے جی بی وی ٹریکر سسٹم بنایا گیا ہے۔

جس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم  بولیں؛ آپ کا ایک آئی جی آتا ہے تو کہتا ہے یہ سیل بنایا ہے دوسرا آتا ہے تو ختم کر دیتا ہے، اگر تفتیشی ایجنسی کے پاس افراد کی کمی ہے تو اسے ہم پورا نہیں کرسکتے، اسے حکومت نے پورا کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز