روسی حملوں کے بعد یوکرین دوبارہ بجلی برآمد کرنے کے قابل ہو گیا

اتوار 9 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر روسی حملوں کے بعد یوکرین کی توانائی کا بنیادی ڈھانچہ بحال ہوجانے  پر اب دوبارہ  بجلی برآمد کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے گزشتہ سال اکتوبر میں یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے بجلی کی ترسیل کا عمل شدید متاثر ہوا تھا اور سردیوں کے دوران کئی قصبے اور شہر تاریکی میں ڈوب گئے تھے۔

اس حملے کے نتیجے میں یوکرین اپنی بجلی کی برآمدات روکنے پر مجبور کیا گیا تھا لیکن اب وہ اپنی اضافی بجلی دوبارہ فروخت کر سکے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے وزیر توانائی ہرمن ہلوشینکو نے برآمدات کی اجازت دینے والے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر توانائی نے کہا کہ  بجلی کا موجودہ نظام تقریباً دو ماہ سے اضافی بجلی پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے مشکل وقت موسم سرما کا تھا جو گزر چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے شہریوں کا کہنا ہے کہ پچھلے مہینے سے ہی بجلی کی فراہمی تسلسل سے جاری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کا شہر اب بدل گیا ہے، اسٹریٹ لائٹس واپس آگئی ہیں اور اب شہر کی سڑکوں پر چلنا خوفناک نہیں رہا۔

رپورٹس کے مطابق ملک میں بجلی نیٹ ورک کے آپریٹر یوکرینرگو نے بحالی کے باوجود اس بات سے خبردار کیا ہے کہ اس بات کا کوئی بھروسہ نہیں کہ روس کب دوبارہ حملہ کر دے۔

یوکرینرگو نے کہا کہ روس نے جنگ کے دوران اب تک توانائی کی تنصیبات پر 1,200 سے زیادہ میزائل اور ڈرون داغے جو کہ کسی یورپی ملک کے توانائی کے نظام کو تباہ کرنے کی سب سے بڑی کوشش ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے بعد سے یوکرین کے تھرمل اور ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹس میں سے ہر ایک کو نقصان پہنچا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘