مجوزہ آئینی ترمیم، نواز شریف کی قیادت میں سیاسی قیادت کی مشاورت جاری

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیرصدارت جاتی امرا رائیونڈ میں اہم بیٹھک ہورہی ہے جس میں مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

مجوزہ آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے ملک کی اہم سیاسی قیادت رائیونڈ پہنچی جس میں صدر مملکت آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں جمعیت علما اسلام اور پیپلزپارٹی کے درمیان آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی ایس سی او اجلاس کے اختتام کے بعد رائیونڈ پہنچے اور مشاورت میں شریک ہیں، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر بھی مشاورتی عمل کا حصہ ہیں۔

سیاسی رہنماؤں کی بیٹھک میں مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے، اور امکانات ہیں کہ تینوں سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ رات مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی اور جمعیت علما اسلام نے آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق کرلیا ہے۔

پریس کانفرنس میں مزید کہا گیا تھا کہ اب مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف سے مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں ووٹنگ شو آف ہینڈ ہوگی، آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے ہیں، طارق فضل چوہدری

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ آئینی ترمیم کو متفقہ پاس کرایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp