کسی پارلیمنٹیرین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو ریاست نشان عبرت بنا دے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے اگر کسی پارلیمنٹیرین کے جان و مال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو ریاست نشان عبرت بنا دے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک جماعت کی طرف سے پیغام گردش کررہا ہے، لیکن میں واضح کرتا چلوں کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں ٖآئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے رائیونڈ میں بڑی بیٹھک، شہباز شریف بھی لاہور پہنچ گئے

انہوں نے کہاکہ آکسفورڈ کے چانسلر کے الیکشن کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری ہوئی ہے جس میں عمران خان کا نام شامل نہیں۔

انہوں نے کہاکہ آکسفورڈ کی طرف سے درست فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ جس شخص پر کیسز چل رہے ہوں اس کو چانسلر کا امیدوار نہیں ہونا چاہیے۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ ایس سی او کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان کی ساکھ عالمی سطح پر بحال ہوئی ہے، اور اب ملک ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ 27 سال بعد ایسی کانفرنس کا ہونا پاکستان کے لیے اعزاز ہے، سرمایہ کاری اور تجارت کے لیے مختلف ممالک سے بات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں جمعیت علما اسلام اور پیپلزپارٹی کے درمیان آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق

واضح رہے کہ حکومت کل مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جبکہ تحریک انصاف کو خدشہ ہے کے ان کے ارکان پارلیمنٹ آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز