قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، آئینی ترمیمی بل شامل نہیں

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے 17 اکتوبر کو ہونے والے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا ہے۔

سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق آئینی ترمیمی بل اس میں شامل نہیں، اجلاس کے دوران کمیٹی رپورٹس اور متعدد بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کا 26ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ

اسی طرح قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں بھی آئینی ترمیمی بل کو شامل نہیں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہونے کے بعد سپلیمنٹری ایجنڈا آجائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترمیم لانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، اور اس کے لیے پیپلزپارٹی اور جے یو آئی میں ترمیمی مسودے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے سینیئر سیاسی قیادت کی مشاورت جاری ہے، جس میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسلم لیگ  ن کی جانب سے بھی اتفاق ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ، 18 اکتوبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

ادھر پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کے خلاف بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے 18 اکتوبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘