وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلاسود قرضے دینے کا اعلان کیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی عمائدین کے جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان، عمائدین علاقہ، اعلیٰ سول و عسکری حکام، خواتین اور مقامی لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کو آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک
اس موقع پر شرکا نے خضدار کے قبائلی عمائدین، مشران اور خواتین سمیت مختلف طبقات کے نمائندوں سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
بلوچستان کے ضلع خضدار میں جرگے کا انعقاد
بلوچستان کے ضلع خضدار میں جرگے کا انعقاد کیا گیا
جرگہ میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی, کور کمانڈر بلوچستان، عمائدین علاقہ، اعلیٰ سول و عسکری حکام، خواتین اور مقامی لوگوں نے شرکت کی
اس موقع پر شرکاء نے خضدار کے قبائلی عمائدین،… pic.twitter.com/38DfB8EuCh
— The Pakistan Daily (@ThePakDaily) October 17, 2024
قبائلی عمائدین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی صوبے میں قیام امن کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور حکومت اور افواج پاکستان کے تعاون پرمسرت اور اعتماد کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلاسود قرضے دینے کا اعلان کیا اور کہا طلبا و طالبات کو اندرون و بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی جرگہ: کریک ڈاؤن سے میزبانی تک، یہ سب کچھ کیسے ہوا؟
ان کا کہنا تھا کہ نہتے مزدوروں کو شہید کرنا افسوسناک عمل ہے، ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔