یحییٰ سنوار کی شہادت کا دعویٰ، حماس کا صورتحال کا جائزہ لے کر بیان دینے کا فیصلہ

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں اس کے حملے کے دوران مارے جانے والے 3 افراد میں سے ایک حماس کے نئے رہنما یحییٰ سنوار بھی شامل ہیں تاہم اس حوالے سے حماس کی جانب سے فی الحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کے جانشین یحییٰ سنوار بھی شہید، اسرائیل کا دعویٰ

حماس کا کہنا ہے کہ وہ فی الوقت صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے جس کی تکمیل کے بعد ہی اس حوالے سے باضابطہ بیان جاری کیا جاسکے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم بعد میں وہ بات غلط ثابت ہوئی۔

مزید پڑھیے: حماس کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کون ہیں؟

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی کے جبالیا کیمپ میں حملے میں مارے جانے والے ایک فلسطینی کی لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا ہے جس سے پتا چلا ہے کہ وہ لاش یحییٰ سنوار کی ہے تاہم مزید تصدیق کے لیے نمونہ ڈی این اے ٹیسٹ کی غرض سے ایک یورپی ملک بھیج دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب