’آنر‘ کا نیا اسمارٹ فون نئے فیچرز کے ساتھ متعارف، قیمت کتنی ہے؟

ہفتہ 19 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے اپنی ایکس سیریز کا نیا اور اسٹائلش اسمارٹ فون ’ایکس 7 سی‘متعارف کرادیا ہے۔ مارکیٹ میں اس اسمارٹ فون کو فیچرز اور قیمت کے حوالے سے مناسب قرار دیا جارہا ہے۔

آنر کا ’ایکس 7 سی‘ واٹر پروف اور ڈسٹ پروف اسمارٹ فون ہے جس کی اسکرین 7۔6 انچ اسکرین ہے اور اسے اینڈرائیڈ 14 کے حامل میجک او ایس آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے آئی فون 16 میں کیا خاص بات ہے؟

آنر کا ’ایکس 7 سی‘ کو 6 اور 8 جی بی ریم جب کہ 128 جی بی اور 256 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ اس کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ بیک پر 108 اور 2 میگا پکسل کے 2 کیمرے دیے گئے ہیں۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو نئے اور بہترین ٹیکنالوجی فیچرز سے لیس کیا گیا ہے۔

آنر کے اس نئے اسمارٹ فون میں ایک دلچسپ فیچر بھی پیش کیا گیا ہے، سیلفی کیمرا استعمال کرنے کے دوران اگر کوئی کال، میسیج یا کوئی دوسرا نوٹیفکیشن آئے تو وہ پاپ اپ کی صورت میں اسکرین پر ظاہر ہوگا، اس کے باوجود سیلفی کیمرا اپنا کام کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا، چین ٹیکنالوجی وار: ہواوے کی ایپل کو ٹکر، پہلا ٹرپل فولڈنگ فون لانچ کردیا

’آنر ایکس 7 سی‘ میں 600 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 35 واٹ کا فاسٹ چارجر فراہم کیا گیا ہے، تاہم فون کو بعض ممالک میں 5200 ایم اے ایچ بیٹری کا کم قیمت ویرینٹ بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔

’آنر ایکس 7 سی‘ کے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ ویرینٹ کی پاکستانی قیمت 67 ہزار روپے رکھی گئی ہے جب کہ 6 جی بی ویرینٹ کی قیمت 60 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر اسرائیلی انفلوئنسر کی ویزا منسوخ کر دیا

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟