بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی

ہفتہ 19 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کی۔ وکلا عثمان ریاض گل، فیصل چوہدری اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے ۔

وکیل فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ ملزمان کی حاضری کے لیے ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم دیا جائے، 3 اکتوبر کے بعد سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے وکلا کی ملاقات نہیں ہوسکی۔ یہ بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ ملزمان کس حالت میں ہیں۔ ویڈیو لنک ممکن نہیں تو عدالت ملزمان کے پروڈکشن کے احکامات جاری کرے۔

مزید پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا

جج ناصر جاوید رانا نے استفسار کیا کہ ویڈیو لنک صرف ایک سماعت کے لیے کرنا چاہتے یا تمام سماعتیں ویڈیو لنک کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں۔ ویڈیو لنک پر سماعت چاہتے ہیں تو تحریری درخواست دے دیں۔ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں