راولپنڈی: پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ، ٹریفک ایڈوائزری جاری

ہفتہ 19 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ٹریفک پولیس نے اس دوران شہریوں کی آمدورفت کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 سال بعد گھر میں پہلی ٹیسٹ فتح، پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 152 رنز سے ہرا دیا

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرے ٹیسٹ میچ اور پریکٹس سیشن کے دوران مری روڈ ، سری نگر ہائی وے اور نائیتھ ایونیو پر ٹیموں کی آمدورفت کے اوقات میں ٹریفک روکی جائے گی۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں اور اضافی وقت کا ذہن میں رکھتے ہوئے سفر کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم انگلینڈ سیریز سے ڈراپ: ’ہم نے دنیائے کرکٹ میں اپنا مذاق ہی بنوا لیا‘

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سریز میں دونوں ٹیموں نے اب تک ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟