وفاقی کابینہ 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آج منظور کرے گی، سینیٹ اجلاس 3 بجے اور قومی اسمبلی اجلاس شام 6 بجے ہوگا

اتوار 20 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ شب وفاقی کابینہ کا فوری اجلاس طلب کیا گیا جس میں 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور کیا گیا۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم چیمبر میں ہوا جس میں تمام وفاقی وزرا موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اٹارنی جنرل منصور عثمان، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور محسن نقوی بھی موجود تھے۔

اجلاس میں وزیرِ قانون و انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی سمیت کابینہ کے ارکان کو 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا۔ کابینہ اجلاس آج سہ پہر 2 بجکر 30 منٹ پر دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:آئینی ترمیم پراتفاق رائے چاہتے ہیں،ایسا نہ ہوا تو دوسرے آپشنز استعمال کریں گے، عطا تارڑ

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے دوبارہ ہوگا۔ بعض تبدیلیوں کے بعد کابینہ سے ترمیمی بل کی منظوری آج لی جائے گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی میں ڈرافٹ کو حتمی شکل دی گئی، مولانا فضل الرحمان کو بھی ڈرافٹ کا حصہ بنایا گیا، کمیٹی نے جو ڈرافٹ منظور کیا تھا وہ کابینہ کے سامنے رکھا،کابینہ کو پوری طرح بریف کردیا گیا ہے، پچھلے 4 ہفتوں سے تواتر سے یہ کام جاری ہے۔

دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے تک ملتوی ہو گیا ہے جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 6 بجے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘