بھارتی شہریوں کے لیے بڑی سہولت، متحدہ عرب امارات کا ویزا اب ایئرپورٹ سے مل سکے گا

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق شینگن یا امریکا کے کارآمد رہائشی ویزے رکھنے والی بھارتی شہری فیس کی ادائیگی کے بعد ایئرپورٹ پر ویزا حاصل کرکے امارات میں داخل ہوسکیں گے۔

اماراتی فیڈریشن آف امیگریشن اینڈ کسٹمز اتھارٹی کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر سہیل سعید الخییلی نے بتایا کہ بھارتی شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں کی گئی تبدیلی دوطرفہ طویل المدتی تذویراتی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، ان کے مطابق ویزے کے ضوابط میں اس نوعیت کی رعایت سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں فری لانس لائسنس کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق امیگریشن اینڈ کسٹمز اتھارٹی کی جانب سے بھارت کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بھارتی شہری جن کے پاس کارآمد شینگن یا امریکا کا رہائشی ویزا ہو گا انہیں مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد امارات کا ویزا جاری کیا جاسکے گا۔

امیگریشن اینڈ کسٹمز اتھارٹی کے مطابق اماراتی کابینہ نے اس ضمن سے جن ضوابط کی منظوری دی ہے، ان کے تحت امریکا کا رہائشی ویزا یا گرین کارڈ یا پھر یورپی یونین کا کارآمد شینگن ویزا رکھنے والے بھارتی شہریوں کو 14 دن کا ویزا 100 درہم کے عوض ایئرپورٹ پہنچنے پر جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:متحدہ عرب امارات: وزٹ ویزا ہولڈرز کو ملازمت فراہم کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتھارٹی کے مطابق اس نوعیت کے ویزے میں توسیع بھی ممکن ہوگی، 14 دن کی توسیع 250 درہم جبکہ 60 دن کے ویزے کی فیس 250 درہم مقرر کی گئی ہے۔

اتھارٹی اس سے قبل۔ متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے لیے آنے والے غیر ملکی کارکنوں کے لیے درکار اہم طبی رپورتس کے ضمن میں بھی ہدایات جاری کرچکی ہے، ملک میں آنے والے غیرملکی کارکنوں کو 4 لازمی طبی ٹیسٹ کرانے ہوں گے، جس میں ملازمت کے خواہشمند فرد کی عمومی صحت کی رپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟