کرینہ کپور اور سیف علی خان کی جوڑی کا بالی ووڈ کی چند مقبول اور کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ دونوں 5 سال تک ڈیٹنگ کے بعد 16 اکتوبر 2012 کو شادی کے بندھن میں بندھے۔ سیف اور کرینہ کے 2 بیٹے ہیں، تیمور 2016 اور جہانگیر 2021 میں پیدا ہوئے۔
سیف اور کرینہ گزشتہ ہفتے اپنی شادی کی 12ہویں سالگرہ کی خوشیوں میں مصروف تھے لیکن اس موقع پر سوشل میڈیا پر ایک ایسی غیرمتوقع پوسٹ زیرگردش رہی جس نے اس مقبول جوڑی کے تعلق کے بارے میں مداحوں کو تجسس اور پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان نے فوٹوگرافرز کو اپنی خواب گاہ میں کیوں بلایا؟
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سوشل میڈیا پر سیف اور کرینہ کے میرج سرٹیفکیٹ کی تصویر زیرگردش ہے، جس کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کرینہ کے شوہر کا نام میرج سرٹیفکیٹ میں ’ساجد علی خان‘ درج ہے اور یہی وجہ ہے کہ سیف اور کرینہ کے مداحوں کی جانب سے شک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
تاہم، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیف علی خان کا تعلق نواب پٹوڈی خاندان سے ہے، انہیں پیار سے ’سیف‘ بلایا جاتا ہے، ان اکا اصل نام ساجد علی خان ہے اسی لیے میرج سرٹیفکیٹ میں بھی یہ ہی نام لکھا گیا ہے۔ اس میرج سرٹیفیکیٹ میں سیف کی عمر 42 سال جبکہ کرینہ کی عمر 31 سال درج ہے۔
سوشل میڈیا پر سیف اور کرینہ کا میرج سرٹیفکیٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس پر صارفین دلچسپ انداز سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ بعض صارفین میرج سرٹیفیکیٹ وائرل کرنے پر بھارتی میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے وہ بڑے نام جنہوں نے مشہور ہونے کے لیے اپنے اصل نام تبدیل کردیے
واضح رہے کرینہ سے قبل سیف علی خان کی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی سارہ علی خان ہیں۔ تاہم سیف اور امریتا کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔