’پی ٹی آئی ارکان نے ہمیں بھی ماموں بنایا‘، شیر افضل مروت اپنی ہی پارٹی کے لوگوں پر برس پڑے

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ہمارے 9 ممبران اسمبلی کو لایا گیا تھا جن میں سے 5 اراکین کو پیش کیا گیا جبکہ 4 کو ریزرو میں رکھا گیا تھا اس کے علاوہ کچھ اور لوگ بھی ان کے ساتھ ریزرو میں ملے ہوئے تھے۔

 پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ لوگوں کے ضمیر خریدے گئے، ممبران اسمبلی کا ریٹ ایک ارب روپے کے لگ بھگ لگایا گیا تھا اور یہ اخراجات آصف زرداری صاحب نے کیے تھے، انہوں نے ہر ایم این اے سے رابطہ کیا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ بتاتے ہوئے دکھ ہورہا ہے کہ ضمیر فروش بانی کے نام پر ووٹ لے کر  مخالفین کے ساتھ بیٹھے تھے، ہم نے ان کی تصاویر لینے کی کوشش کی تو انہوں نے چہرے چھپا لیے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمیں ماموں بنایا ہے، پہلے خبر ڈالتے تھے کہ فلاں کا بچہ اٹھا لیا، یہ ساری ملی بھگت تھی، صرف پیسوں کے لیے انہوں نے اٹھائے جانے کا جواز بنایا ہے۔

شیر افضل مروت کے بیان پر ایک ایکس صارف نے تبصرہ کیا کہ ہر دفعہ پی ٹی آئی کے لوگ ہی کیوں بکتے ہیں؟

ایکس صارف عائشہ لکھتی ہیں کہ جو عمران خان کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں وہ غلط کررہے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ بہت دکھ کی بات ہے ہمارے ووٹ پر پارلیمان آتے ہیں لیکن ہمارا حق چھین کر اپنی جیبں بھر کر چلے جاتے ہیں۔

ہادی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ شیر افضل کو غدار، اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ اور پتا نہیں کن کن القابات سے نوازتے تھے لیکن پی ٹی آئی کے خاص بندے جیسے کہ زین قریشی وغیرہ سب بک گئے ہیں، جن پر شک تھا وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور جن پر بھرپور اعتماد تھا وہ سب بک چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل