آئینی ترمیم: مولانا فضل الرحمان نے ملک و ملت کی عظیم خدمت کی، مفتی تقی عثمانی

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے کامران مرتضی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں پارٹی رہنماؤں کے علاوہ علما کرام نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم، سود کے خاتمے سے متعلق شق کثرت رائے سے منظور

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ان ترامیم میں مولانا فضل الرحمان کا کردار مسلسل نظر آرہا تھا اور 26 ویں آئینی ترمیم میں مذہبی شقوں کے حوالے سے انہوں نے ملک اور ملت کی بڑی عظیم خدمت کی ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ساری ساری رات جاگ کر ہر فرد سے ان ترامیم کے لیے ملے اور ان کی وہ کاوشیں بارآور ثابت ہوئیں جو ہم سب کے لیے ایک بڑی نعمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مولانا فضل الرحمان کا سایہ ہمیشہ ہمارے سر پر سلامت رکھے۔

مولانا حنیف جالندھری اپنے خطاب میں کہا کہ آئینی ترامیم پر ہم مولانا فضل الرحمان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل تمام دینی مدارس میں دعائوں کا اہتمام کیا جائے اور شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں۔

مزید پڑھیے: 26ویں آئینی ترمیم: وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خاتمے کی ڈیڈلائن کو تاریخی کامیابی قرار دیدیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے کلیدی کردار سینیٹرکامران مرتضی کا ہے اس وجہ سے آج کی یہ تقریب انہی کے نام کی جا رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کی تقریب کی خوش قسمتی ہے کہ مفتی تقی عثمانی بھی اس میں شریک ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

تقریب میں مولانا عبدالغفور حیدری، خواجہ خلیل احمد، مولانا عطاء الرحمان، مولانا اسعد محمود، اسلم غوری، مولانا عبدالواسع، مولانا صلاح الدین، میر عثمان بادینی، مولانا مصباح الدین، سینیٹراحمد خان، سینیٹرعبدالشکور، ہارون محمود، صاحبزادہ اسجد محمود، مولانا فضل الرحمان خلیل، ملک سکندر، مفت ناصر محمود، مولانا سعیدالرحمان سرور، مفتی ذاہد شاہ، مولانا انعام اللہ، ڈاکٹر ضیاء الرحمان، قاری ابراہیم، سینئیر صحافی حامد میر اور سلیم صافی نے بھی شرکت کی۔

  دریں اثنا مفتی محمد تقی عثمانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی 26 ویں آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے، وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل کرانے پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ آج مولانا فضل الرحمٰن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے ہیں۔

انہوں نے جس دانشمندی سے اس موقع پر ملک و ملت کی رہنمائی کی اس سے کئی اسلامی مقاصد حاصل ہوئے اور ملک شدید سیاسی انتشار سے بچ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2034 سے قبل لاکھوں پاکستانی ورکرز کی تربیت کا بڑا منصوبہ

’ہم آپ کے شکر گزار ہیں ‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف

پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم، امریکی چارج ڈی افیئرز نیٹالی بیکر کا اہم ویڈیو پیغام جاری

خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں سخت مؤقف، ’ویگو ڈالے‘ کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز، 6 کھرب ڈالر کے امکانات

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟