آئینی ترمیم نہیں مانتے، پورے ملک میں احتجاج کریں گے، علی امین گنڈاپور

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئینی ترمیم آزاد عدلیہ پر حملہ ہے، اس ترمیم کو نہیں مانتے، اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔ اس حوالے سے پورے پاکستان میں احتجاج کا پلان بنا رہے ہیں، احتجاج پورے ملک میں ہوگا، حکومت سے جان چھڑانے تک احتجاج ہوگا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کریں گے، اس کے لیے پورا پاکستان بلاک کردیں گے، اس بار ملک بھر میں فائنل احتجاج کا پلان بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: سینیئر ترین جج کو چیف جسٹس نہ بنایا گیا تو ہم ایک بار پھر سڑکوں پر ہوں گے، علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئینی ترمیم میں ووٹ دینے والے غداروں کو پہچان لیا گیا ہے، برے وقت میں سب کا پتا چل رہا ہے۔ پارٹی آج اعلان کرکے شوکاز نوٹس دے گی۔ جن لوگوں نے اپنا ووٹ بیچ دیا ہے ان کے ووٹرز سے کہتا ہوں کہ ان سے اپنا حق لیں۔ پارٹی میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں، جو غدار ہے اور ضمیر فروش ہے ان کی پارٹی میں جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم جیسے ہتھکنڈے اپنا کر یہ لوگ اپنی مرضی کے لوگ لانا چاہتے ہیں۔ رجیم چینج کے بعد سے ملک کے حالات خراب ہوئے ہیں، اور ابھی مزید خراب ہورہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اب پورے پاکستان سے لوگ نکلیں گے، اور پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔ روازنہ روڈ کھولنا، رکاوٹیں ہٹانا ہر کسی کا کام نہیں ہے، خیبرپختونخوا کی عوام اس کام میں ببرشیر ہے۔ ہمارے کارکنان تیار ہیں، جب کال دیں گے تو نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق نے اختیارات کا غلط استعمال کیا جس سے 4 جانیں ضائع ہوئیں، علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اپنی گورننس ان سے ٹھیک نہیں ہورہی، ایک کالج کے مالک کو یہ نہیں سنبھال سکتے، اپنے صوبے کے حالات پہلے ٹھیک کریں پھر ادھر بات کریں۔ ن لیگ تو سرمایہ داروں کی پارٹی ہے ان سے کمیشن لیتی ہے۔

’کسی صوبے پر ایسا الزام لگانا ٹھیک نہیں ہے، اس صوبے نے قربانیاں دی ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نوازاس صوبے کی بہو ہیں، اور صوبے کے خلاف باتیں کررہی ہیں۔ مریم نواز عوام میں جائے تو پتا چلے گا کہ لوگ کہا کہتے ہیں۔ مریم نواز اپنی سیٹ ہاری ہوئی ہیں، یہ تو مینڈیٹ چور ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟