تحریک انصاف نے چیف جسٹس تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ کیوں کیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا چیف جسٹس تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ کرنے پر پارٹی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی میں رہنما الجھ پڑے اور ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران بیرسٹر گوہر اور علی ظفر نے پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے کی حمایت کی، جبکہ سلمان اکرم راجہ سمیت اکثریت نے مخالفت کرتے ہوئے کھری کھری سنا دیں۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم نہیں مانتے، پورے ملک میں احتجاج کریں گے، علی امین گنڈاپور

ذرائع نے بتایا کہ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہیں، اور پارلیمانی کمیٹی کے نام ان کی مشاورت کے بغیر کس نے دیے۔ جب ترمیم کو ہی نہیں مانتے تو پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کیوں ہونی چاہیے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کور کمیٹی نے پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج نہ کرنے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا، اکثریتی ارکان نے کہا کہ ہمارے اراکین کو یا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے یا پھر تمام کو جاکر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم اور چیف جسٹس کی تعیناتی، تمام عمل غیرقانونی ہے، بیرسٹر گوہر

ذرائع نے کہا کہ ارکان نے کہا کہ 10 یا 12 اراکین جانے سے فرینڈلی اپوزیشن کا تاثر ملا، ہمارے کارکن اور مقامی رہنما اس ساری صورتحال سے مایوس ہیں۔

تاہم، ارکان کور کمیٹی نے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی وضاحتیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کس نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام دیے اور کس کس سے مشاورت ہوئی بتایا جائے۔ نام دینے ہیں یا نہیں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ