مولانا فضل الرحمان کا اسد قیصر سے رابطہ، خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کی درخواست

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اسد قیصر سے رابطہ کر کے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لیے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے کمیٹی: ن لیگ، پیپلزپارٹی، جے یو آئی اور پی ٹی آئی نے نام دیدیے

منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لیے 26 آئینی ترمیم کے عبد تشکیل پانے والی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اس وقت تعطل کا شکار ہوا جب پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے 3 ارکان نے کمیٹی کے اجلاس میں بیٹھنے سے انکار کر دیا۔

کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہی سنی اتحاد کونسل کے 3 ارکان کو منوانے کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، جو پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے ممبران کو منوانے کی کرے گی اور اجلاس دوبارہ ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ اراکین کواجلاس میں لانے کی کوششوں کے دوران 26 آئینی ترمیم کے مرکزی کردار اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے سینیئر ترین رہنما اور سابق اسپیکر اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف نے چیف جسٹس تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ کیوں کیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اسد قیصر کو چیف جسٹس کی تقرری کے لیے قائم کردہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی درخواست کی ہے، جس پر اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان سے مزید وقت مانگ لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل