پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی 2 ہفتوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج: عمران خان، گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر 15 واں مقدمہ درج
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے حکم جاری کیا کہ علی امین گنڈاپور کو 2 ہفتوں تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ آج تک وفاق اور پنجاب میں علی امین گنڈاپور کے خلاف جتنے بھی مقدمات درج ہیں ان کی تفصیل 14 دنوں میں فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیے: سینیئر ترین جج کو چیف جسٹس نہ بنایا گیا تو ہم ایک بار پھر سڑکوں پر ہوں گے، علی امین گنڈاپور
عدالت نے کہا کہ یہ صوبے کے چیف ایگزیکیٹو ہیں جب یہ عدالت میں ہوتے ہیں تو آپ لوگ بھی آتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے عدالت سے کہا کہ کرم کے حوالے سے جرگہ تھا اس وجہ سے لیٹ ہوگیا جس پر عدالت نے کہ ٹھیک ہے کرم میں روزانہ واقعات ہو۔