اگلا امریکی صدر کون ہوگا؟ اہم امریکی اداروں نے پیشگوئی کردی

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں جاری صدارتی انتخابات کے حوالے سے عام امریکی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی نظریں اس کے آئندہ صدر پر ٹکی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے مختلف سرویز بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کی فرائز بیچنے کی ویڈیو وائرل، سابق امریکی صدر ایسا کیوں کررہے ہیں؟

صدارتی انتخابات کے اس اہم مرحلے پر امریکا کے 5 اہم اداروں کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مدمقابل کاملا ہیرس کے شکست دیکر ایک بار پصدر منتخب ہو جائیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں سخت مقابلے کا امکان ہے، ایک امریکی اخبار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کا امکان 51 فیصد ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے جیت کی امید کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بطور ان کی مدمقابل کاملا ہیریس مقبولیت روبہ زوال ہے۔ شمالی اور سن بیلٹ ریاستوں میں کاملا ہیریس کی پوزیشن بتدریج کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ایک سروے رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کاملا پیرس کی کامیانی کے 48 فیصد امکان کے مقابلے میں 4 فیصد کی برتری کے ساتھ فتح کے 52 فیصد امکان کے ساتھ میدان میں ہیں۔ جب کہ ایک اور میڈیا رپورٹ میں اس امکان کو  54 فیصد ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کس کی مقبولیت زیادہ، تازہ ترین پولز کیا کہتے ہیں؟

دعوی کیا گیا ہے کہ کاملا ہیریس پاپولر ووٹ ایک اعشاریہ چھ فیصد زیادہ حاصل کرلیں گی مگر الیکٹرول کالج جیت کر صدر بننے کے ٹرمپ کے امکانات 53 فیصد ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2016 میں بھی ہلیری کلنٹن پاپولر ووٹ جیت گئی تھیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکٹرول کالج کے 270 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘