پی ایس ایل 11، پی سی بی کی جانب سے ٹکٹ ریفنڈ پالیسی کا اعلان

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ریفنڈ پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

بورڈ کے مطابق تمام آن لائن ٹکٹ خریداروں کو اصل ادائیگی کے طریقہ کار کے ذریعے خودکار ریفنڈ ملے گا، جس میں ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، جاز کیش اور ایزی پیسہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کا کل سے آغاز: کپتانوں کا اچھی کرکٹ کھیلنے کے عزم کا اظہار

ریفنڈ کا عمل 30 مارچ 2026 سے شروع ہوگا اور 15 کاروباری دنوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے، تاہم بینک یا ادائیگی کے پلیٹ فارم کے مطابق معمولی فرق ہوسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹکٹ ہولڈرز کو بتایا کہ ریفنڈ کے لیے کسی کارروائی کی ضرورت نہیں جبکہ مقررہ مدت سے زیادہ تاخیر کی صورت میں بینک یا ادائیگی کے پلیٹ فارم سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری: پی ایس ایل 11 میں اردو کمنٹری اور ماہرانہ تجزیوں کا لطف اٹھائیں

پی سی بی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل نے صارفین کے صبر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں مزید دلچسپ کرکٹ کے لیے اسٹڈیم میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ ریفنڈ یا دیگر معلومات کے لیے صارفین [email protected] پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی