ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا کار حادثے میں جاں بحق

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے کلفٹن انڈر پاس کے قریب الصبح ٹریفک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں کار سوار  شاہزیب  سر پر چوٹ لگنےسے جاں بحق جبکہ ان کا دوست زخمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئیں

پولیس حکام کے مطابق گاڑی شاہزیب چلا رہا تھا، گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرائی، حادثے میں شاہ زیب کا دوست محمد الیاس زخمی ہوا، شاہ زیب کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی سے منع کر دیا ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد شاہ زیب کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار مظہر علی انتقال کر گئے

پولیس کے مطابق متوفی شاہزیب ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ہے، متوفی اپنے دوست کے ساتھ بوٹ بیسن سے کلفٹن جارہا تھا، گاڑی تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں رعنا انصار کے شوہر سینیئر صحافی انصار نقوی بھی ایک فضائی حادثے میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp