معروف اداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئیں

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کر گئیں۔ سینیئر اداکار کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اسپتال کے سفید لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی والدہ بیمار تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aijaz aslam (@aijazzaslamofficial)

اعجاز اسلم نے کیپشن میں لکھا کہ میری پیاری والدہ اس دنیا کو چھوڑ کر بہترجہاں میں چلی گئی ہیں، ان کی رحم دلی، محبت اور سمجھداری ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہے گی۔

اداکار نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ انہیں اپنی قیمتی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اعجاز اسلم سے اظہارِ تعزیت کرنے والوں میں اداکار عمر عالم، میڈیا پرسن رابعہ انعم، اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل، اداکارہ نادیہ حسین، عائشہ گُل، زینب قیوم و دیگر شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی وزیرِ تعلیم کی برطرفی ہندوتوا تعلیمی ایجنڈے کے لیے بڑا دھچکا قرار

کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارتی مؤقف مسترد کرتے ہیں، خواجہ آصف

ایس اینڈ پی کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ، پاکستان اب کس کیٹیگری میں آگیا ہے اور اس کا فائدہ کیا ہوگا؟

کشمیری مہاجرین کی 12 اسمبلی نشستیں: تاریخ، آئینی حیثیت اور موجودہ تنازع

دبئی کی نئی ’دبئی انوائٹ اسکیم‘ کیا ہے؟ پاکستانی اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں