پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اچھے جج ہیں، مگر جسٹس منصور علی شاہ جیسا ذہین جج آج تک سپریم کورٹ میں نہیں دیکھا۔ جسٹس منصور علی شاہ ہر لحاظ سے جسٹس یحییٰ آفریدی سے اوپر ہیں۔
جسٹس یحییٰ آفریدی بہت اچھے جج ہیں، لیکن ذہانت میں جسٹس منصور علی شاہ آج تک کے بہترین جج ہیں، شعیب شاہین pic.twitter.com/9O2LC4QUCK
— WE News (@WENewsPk) October 23, 2024
تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک متنازع فیصلہ ہے، اس لیے ہم فیصلے کی مخالفت کررہے ہیں۔ یہ فیصلہ سنیارٹی کے پرنسپل کے خلاف ہے، بلکہ سپریم کورٹ کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان مختصر وقت میں 2 ملاقاتیں
’آئین کے تحت، قانون کے تحت اور سپریم کورٹ کی ججمنٹ کے تحت جو سینیئر موسٹ جج ہوتا ہے وہی اگلا چیف جسٹس ہوتا ہے‘۔
شعیب شاہین نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی بحیثیت انسان اور جج کے طور پر بہت اچھے ہیں، لیکن ذہانت کے اعتبار سے جسٹس منصورعلی شاہ کے جیسا جج سپریم کورٹ کی تاریخ میں آج تک کوئی نہیں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ آئینی فیصلوں کی بات کریں تو منصور علی شاہ کے مقابلے میں جسٹس یحییٰ آفریدی اوپر نہیں ہیں بلکہ ان کے نیچے ہیں، اس کے علاوہ بھی جسٹس منصور علی شاہ سنیارٹی کے اعتبار سے ان سے اوپر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم اور چیف جسٹس تقرری کمیٹی دونوں کو چیلنج کریں گے، پی ٹی آئی کور کمیٹی کا فیصلہ
واضح رہے گزشتہ روز نئی 26ویں آئینی ترمیم کے تحت ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی نے 3سینیئر ججز میں سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس نامزد کیا، جس کی سمری وزیر اعظم نے صدر کو بھجوائی اور پھر صدر مملکت نے ان کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔