فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزیراعظم

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فلسطینی طلبہ کو سرکاری اخراجات پر تعلیمی و دیگر تمام سہولیات کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان کا گھر ہے اور پاکستانیوں کے دل ان کے لیے دھڑکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسکول کے بچوں پر حملہ کھلی جارحیت ہے، اسرائیل کو کڑی سزا دی جائے، وزیراعظم

پاکستان میں زیرتعلیم میڈیکل طلبا کے اعزاز میں بدھ کو اسلام آباد میں رکھی گئی ایک تقریب سے عربی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہمارے گھر اور تعلیمی ادارے آپ کے لیے حاضر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جتنا میرا گھر ہے اتنا ہی آپ کا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں تعلیم کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی اور پاکستان میں 145 فلسطینی طلبہ کی موجودگی اس معاملے کی شروعات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی طلبہ کو سرکاری خرچ پر تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور فلسطین سے مزید طلبہ کو پاکستان لانے اور تعلیم کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیے: پاکستان فلسطین میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 ہزار فلسطینی شہید کردیے ہیں لیکن عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے اب تک اپنا کردار ادا نہیں کرسکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گاہوں پر بمباری کر رہی ہے اور اس نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی سفارشات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کونسل اور عالمی عدالت بھی اسرائیل کے سامنے بے بس ہے۔

مزید پڑھیں: صیہونی افواج کے ہاتھوں ماری جانے والی 10 سالہ راشا کی وصیت پر من و عن عمل کیوں نہ ہوسکا؟

شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل مسلسل بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور ہر شہر اور گاؤں تباہی کا منظر پیش کر رہا ہیں لیکن دنیا ہے کہ فلسطین میں اس جارحیت پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

وزیراعظم نے فلسطینی طلبا کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

بنگلہ دیش کے لیجنڈری بلے باز مشفق الرحیم نے کونسا تاریخی اعزاز اپنے نام کیا؟

ڈیجیٹل اریسٹ اسکیم کا بڑا دھوکا: سابق پروفیسر اور معمر جوڑا 5 کروڑ روپے سے محروم

’بیٹا نشے میں نہیں، دوا کے اثر میں تھا‘، شراب نوشی کے الزام پر رجب بٹ کی والدہ کی وضاحت

بھارت ایک اور حملے کے لیے تیار تھا، ٹرمپ نے ایک بار پھر جنگ کا ذکر چھیڑ دیا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ