جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس کیوں بنایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جسٹس یخییٰ آفریدی ججز کی گروپ بندی میں ملوث نہیں ہیں، اسی لیے انہیں چیف جسٹس نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے آج ملاقات کرنے والے کون تھے؟

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ نے بہت اہم کیسز کے اچھے فیصلے دیے ہیں جن کا کریڈٹ ان سے کوئی نہیں چھین سکتا، ان کو متنازعہ پی ٹی آئی نے بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی عدلیہ میں گروپ بندی میں ملوث نہیں، اس لیے انہیں نیا چیف جسٹس نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اور۔۔۔ جسٹس منصور علی شاہ نے بیرون ملک جانے کی ٹھان لی

اس موقع پر  پی ٹی آئی کے بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ گروپ بندی کی وجہ سے اگر کسی کو چیف جسٹس نہ بنایا جائے تو یہ عدلیہ میں مداخلت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp