اور۔۔۔ جسٹس منصور علی شاہ نے بیرون ملک جانے کی ٹھان لی

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے کل (بروز جمعرات) مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، ان کی واپسی نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد ہوگی۔

جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الوداعی ریفرنس اور نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی نامزدگی مروجہ آئینی طریقہ کار کے تحت ہوئی،اس پر احتجاج نہیں بنتا، شہزاد شوکت

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کل فیملی سمیت عمرے پر روانہ ہوں گے، ان کی وطن واپسی یکم نومبر کوہوگی۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں 25 اکتوبر کو الوداعی فل کورٹ ریفرنس ہوگا، جس سے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بھی خطاب کریں گے۔

صدر آصف علی زرداری 26 اکتوبر کو جسٹس یحییٰ آفریدی سے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں 11 بجے منعقد ہوگی، جس میں 300 مہمان شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’وہی ہوگا جو اللہ چاہے گا‘ جسٹس منصور علی شاہ نے ایسا کیوں کہا؟

اس طرح جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور نئے چیف جسٹس یخییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چھوٹے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کی ثقافت کو نقصان پہنچایا، عثمان پیرزادہ

موسلا دھار بارشوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں تباہی مچا دی، بازار اور رہائشی علاقے زیرِ آب، تاجروں کو کروڑوں کا نقصان

عوام کی خون پسینے کی کمائی کو کرپشن کی نذر نہیں ہونے دیں گے، مریم نواز

طالبان رہنماؤں کی یومِ آزادی تقریروں میں مخالف گروہوں کا نمایاں ذکر

انڈونیشیا میں چند روز کے دوران دوسرا بڑا زلزلہ، فلورس میں 5.9 شدت کے جھٹکے

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟