نادرا نے ٹیکس بچانے والے امیر پاکستانیوں کا ڈیٹا شیئر کردیا

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیٹا بیس ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) نے ایف بی آر کے ٹیکس سے بچنے والے ایک لاکھ 95 ہزار امیر پاکستانیوں کا پرائیویٹ ڈیٹا شیئر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کا منصوبہ، بھاری جرمانے عائد کرنے کی تجویز

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے خصوصی مطالبات پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ادا نہ کرنے والے امیر افراد کے بارے میں سے ڈیٹا حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس حوالے سے نادرا نے ایف بی آر کے ساتھ ٹیکس نیٹ سے باہر 195,000 امیر پاکستانیوں کے بینک اکاؤنٹس، جائیداد کی ملکیت اور لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن سمیت ڈیٹا شیئر کیا ہے۔

مزید پڑھیے: حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع، اکاؤنٹس منجمند کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر ان افراد کو ٹیکس وصولی کے لیے ٹارگٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ ان کا شاہانہ طرز زندگی اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان کی آمدنی خاصی زیادہ ہے۔

حکومت کے پاس اس بات کے مضبوط شواہد موجود ہیں کہ یہ زیادہ آمدنی والے افراد اپنی ٹیکس کی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے ہیں۔

اس ماہ کے شروع میں ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے انکشاف کیا تھا کہ امیر ترین آبادی کا 5 فیصد بھی ٹیکس جمع نہیں کر رہا۔

مزید پڑھیں: ٹیکس چور اشرافیہ کے خاتمے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے، شہباز شریف

جولائی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کو ہدایت کی تھی کہ وہ امیر افراد کو ٹیکس نیٹ میں لائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت