حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع، اکاؤنٹس منجمند کرنے کا فیصلہ

جمعہ 26 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت سندھ نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع اور بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جمعہ کو سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کے سیکریٹری سلیم راجپوت، ڈی جی اورنگزیب پنہور، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ٹیکس چور ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں، ان کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا، ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شایع کیے جائیں گے اور ان کے اکاؤنٹس منجمند کرنے کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو سراہا۔ کریک ڈاؤن کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی تعریف کی اور انہیں کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لانے کی ہدایات کی۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ منشیات فروش ملک و قوم کے مستقبل کے دشمن ہیں، ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں اور ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کے لیے پولیس کے قابل افسران اور جوانوں کو ڈیپوٹیشن پر محکمہ ایکسائز میں لایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور کراچی اور حیدرآباد میں پولیس افسران دیپوٹیشن پر محکمہ ایکسائز میں لائے جائیں گے، متعلقہ ادارے ہمہ وقت تعاون کریں گے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کو منشیات فروشوں کی پراسیکیوشن اور انویسٹیگیشن مضبوط کی جائے، اجلاس میں بہترین کارکردگی والے افسران اور مخبروں کو انعامات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور منتقلی بائیومیٹرک کے تحت کرنے کی تجویز دی گئی اور محکمہ ایکسائز سے متعلقہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی شکایات کے ازالے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا سے نکال کر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ گروپ میں شامل کیوں کیا؟

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار