وفاقی وزیر خزانہ کا دورہ امریکا، پاکستان کی آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر فنڈنگ کی باقاعدہ درخواست

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو ایک ارب ڈالر فنڈنگ کے لیے باضابطہ درخواست کردی ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کردی ہے۔ان کی مختلف مالیاتی اداروں اور ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

محمد اورنگزیب نے جے پی مورگن بینک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں وزیر خزانہ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے بعد پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پانڈا بانڈ کے ذریعے عالمی کیپیٹل مارکیٹ میں رسائی کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان معاشی اصلاحات کا مستقل نفاذ یقینی بنائے، آئی ایم ایف کا مطالبہ

وزیر خزانہ اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے صدر سے بھی ملے، ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں مالی معاونت اور مہمند ڈیم میں آئی ڈی بی اور عرب کو آرڈینیشن گروپ کی سرمایہ کاری کو سراہا۔

امریکا میں موجود وفاقی وزیر خزانہ نے یو ایس پاکستان بزنس کونسل کی قیادت سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں بزنس کونسل کی قیادت اور سرمایہ کاروں کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے فراہم کردہ ون ونڈو سہولت سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں رمضان: ثقافت، روحانیت اور یکجہتی کو سمجھنے کا بہترین موقع

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟