بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر فیصل چوہدری کو پارٹی کی لیگل ٹیم سے فارغ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سیاست میں تحریک انصاف کی کوئی اہمیت نہیں، فوادچوہدری
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا۔
گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے دوران فیصل چوہدری نے بانی چیئرمین کو ڈی چوک احتجاج سے متعلق بریف کیا تھا۔
مزید پڑھیے: کراچی: پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ، ایس ایچ او، لیڈی کانسٹیبلز سمیت دیگر اہلکار زخمی
فیصل چوہدی نے آگاہ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس پہنچ گئے تھے۔ اس سے قبل عمران خان کو 5 رکنی وفد نے بریف کیا تھا کہ ڈی چوک میں ہزاروں کارکناں جمع ہوئے۔
عمران خان کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ڈی چوک میں فوج اور کارکن آمنے سامنے آگئے تھے جس کی وجہ سے احتجاج مؤخر کیا گیا۔