سعودی عرب کا ایرانی فوجی تنصیبات پر حملے اظہار مذمت اور علاقائی استحکام پر زور

ہفتہ 26 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے ایران کی فوجی تنصیبات پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے۔

یہ بھی پرھیں:ایران نے اسرائیلی حملے کیسے ناکام بنائے، ویڈیو جاری

سعودی حکومت نے اس موقع پر اپنے مؤقف کا اعادہ کیا کہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے تمام فریقین کو اقدامات کرنے چاہییں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب تمام فریقین سے صبر و تحمل اور ضبط نفس کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہے تاکہ تنازعات کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔

سعودی عرب نے خبردار کیا کہ خطے میں عسکری کشیدگی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تہران سمیت ایران کے اہم شہروں پر کیے جانے والے اسرائیلی حملے ناکام بنادیے گئے، ایرانی شہریوں میں جوش و خروش

سعودی حکومت نے عالمی برادری اور متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور خطے کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp