وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مریم(نواز) بیٹی سالگرہ مبارک ہو! آپ کو اپنی تمام کاوشوں میں خوشی، صحت اور خوشحالی سے نوازا جائے۔
وزیراعظم پاکستان نے سوشل میڈیا ویب سائیٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہمارے مشترکہ وژن کے تئیں آپ کی لگن اور وابستگی رنگ لا رہی ہے۔ یہ سال آپ کے لیے طاقت، کامیابی اور بے شمار برکتیں لے کر آئے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی 51ویں سالگرہ آج (28 اکتوبر) منائی جائے گی۔ ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور کیک کاٹے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:مریم نواز کی جانب سے خواتین میں ملازمت کے لیٹرز کی تقسیم
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 28 اکتوبر 1973 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان کی شادی 1992 میں کیپٹن (ر) محمد صفدر سے ہوئی۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ مریم نواز کا سیاسی سفر 2013 کے انتخابات سے شروع ہوا جب انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم ایسے زبردست انداز میں چلائی کہ نواز شریف ملک کے تیسری بار وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔