اسلام آباد پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام پر ایمان مزاری کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ پولیس نے ایمان مزاری کو شوہر عبدالہادی چٹھہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری کی جانب سے شوہر سمیت روٹ کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ ایمان مزاری کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو دھکے بھی دیے گئے تھے۔ ایمان مزاری کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں بھی دی تھیں۔
I strongly condemn this act of barbarism of @ICT_Police against @ImaanZHazir and @HadiAli115 https://t.co/LdoV3PJx7J
— Shah Fahad Wazir (@advshahfahad) October 25, 2024
مزید پڑھیں:ایڈووکیٹ ایمان مزاری اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
واضح رہے کہ گزشتہ روز دونوں میاں بیوی ٹریفک بیرئیرز ہٹاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
عبدالہادی، ایمان مزاری کی طرح پیشے سے انسانی حقوق کے وکیل ہیں جبکہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق عبدالہادی فیئر ٹرائل ڈیفنڈرز، ادارہ قانونی امدادی سیل کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔
اس ویڈیو میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس ایک شخص نے مجھ پر barrier پھینکا۔ میں اپنا medical examination کروا رہی ہوں۔ مجھ پر جتنے پرچے کاٹنے ہے کاٹے۔ میں پھر سے اپنے حق کے لئے اس ہی طرح کرونگی۔ یہ رؤڈز کسی کی جاگیر نہیں، عوام کے لئے ہے۔ https://t.co/yUowzgviXC
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) October 25, 2024
یہ ادارہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متاثرین، خاص طور پر جھوٹے یا من گھڑت مقدمات کا سامنا کرنے والوں کو مفت قانونی مدد فراہم کرتا ہے۔