کار سرکار میں مداخلت، ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار معروف وکیل اور سماجی کارکن ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو بطور ملزمان عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر راجا نوید نے ایمان مزاری اور ہادی علی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ کیس کیا ہے، کس لیے ریمانڈ مانگ رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: کار سرکار میں مداخلت، ایمان مزاری شوہر سمیت گرفتار

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ میں مقدمہ کا متن پڑھ دیتا ہوں ٹریفک کو روکا گیا تھا، انگلینڈ کی ٹیم کا روٹ تھا، انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کی روانگی تھی، مہمان ٹیم کو اسٹیٹ کی سیکیورٹی مہیا کی جاتی ہے۔ پراسیکیوٹر نے مزید دلائل دیے کہ دونوں میاں بیوی آئے اور بیریئر ہٹانے کی کوشش کی، خاتون ملزمہ نے پولیس کو کہا کہ میں ایمان مزاری ہوں، روڈ تمہارے باپ کا نہیں، ابراہیم خان ٹریفک اہلکار نے بیریئرز واپس لگانے کی کوشش کی تو اس کو مرد وکیل اور ایمان مزاری کے شوہر عبدالہادی نے مارا۔

 

انہوں نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بیریئر ہٹنے پر 2، 3 موٹرسائیکل روٹ توڑ کر آگے نکل گئے  جبکہ مقامی پولیس کے پہنچنے پر یہ دونوں وکلا پیچھے ہٹ گئے۔ جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ تو یہ مقدمہ کا متن پڑھ رہے ہیں، آپ کی درخواست کیا ہے، جس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ان ملزمان نے عوام کو اشتعال دلوایا، ویڈیو اور وائس میچ کرانا ضروری ہے، جس پر جج نے استفسار کیا کہ جن بندوں نے روٹ توڑا وہ نہیں پکڑے گئے، جس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ان کی شناخت کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈووکیٹ ایمان مزاری اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

ملزمان کے وکیل عطااللہ کنڈی نے مؤقف اپنایا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو معلوم تھا کہ انٹرنیشنل ٹیموں کا روٹ لگا ہوا، روٹ ختم ہوگیا تھا، روٹ کھلنے کا انتطار کررہےتھے، ایمان مزاری نے عدالت پہنچناتھا، اسلام آباد میں جو ہورہا سب کے سامنے ہے، بیریئر ہٹاتے وقت پولیس کی وجہ سے ایمان مزاری زخمی ہوئیں جس کی طبی رپورٹ موجود ہے، جتنا جرم کیا ہے اتنی سزا ملنی چاہیے، یہ کار سرکار میں مداخلت کا کیس بنتا ہے۔

بعدازاں، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا جسے بعد میں سناتے ہوئے دونوں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: وکیل ایمان مزاری کی اپنی گرفتار ماں کو گھر پر دیکھنے کی خواہش

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں ایمان مزاری کو شوہر عبدالہادی چٹھہ سمیت گرفتار کرلیا تھا۔ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی جانب سے روٹ کی خلاف ورزی کی گئی تھی، ایمان مزاری نے پولیس اہلکاروں کو دھکے بھی دیے گئے جبکہ ان کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟