ملک کی بدقسمتی ہے کہ منصور علی شاہ چیف جسٹس نہ بن سکے، رانا ثنا اللہ

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس نہ بننا ملک کی بدقسمتی ہے، اگر وہ چیف جسٹس بنتے تو وہ اپنے عدالتی اصلاحات کے ایجنڈے پر زیادہ بہتر طریقے سے کام کرسکتے تھے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ ایک قابل اور محنتی جج ہیں، وہ نئے خیالات کے مالک اور اصلاح پسند جج ہیں، بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ انہوں نے کئی اصلاحات متعارف کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصور علی شاہ متنازع جج ہیں، آئینی بینچ کے سربراہ نہ بنیں، رانا ثنااللہ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا عذاب اس ملک اور جسٹس منصور علی شاہ کو لے ڈوبا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کسی شخص کی حمایت کرے یا مخالفت، دونوں کا نتیجہ اس شخص کے خلاف جاتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بڑی زیادتی کی، جسٹس منصور علی شاہ سے بعض باتیں منسوب کرکے ایک ایسا تاثر قائم کیا کہ اسے زائل کرنا ممکن نہ رہا، جسٹس منصور علی شاہ کے چیف جسٹس نہ بننے سے ملک کا نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصور علی شاہ کو پی ٹی آئی نے متنازعہ بنایا، رانا ثنا اللہ

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی رانا ثنا اللہ نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ کو پی ٹی آئی نے متنازع بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگوں نے 4 مہینے پہلے بات شروع کی کہ بس اکتوبر کا انتظار کریں، ہماری بات ہوگئی ہے، سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ میں آتے ہی ان کا دھڑن تختہ کردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات غلط تھی، جسٹس منصور علی شاہ ایسے جج نہیں ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر پھر کہانیاں گھڑی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ منصور علی شاہ بڑے ہی انڈیپنڈنٹ جج ہیں، لیکن پی ٹی آئی والوں نے ایسی بات کردی کہ اس کے بعد ایسی صورتحال پیدا ہوئی جو نامناسب تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم